{"unit":"http://translate.gtaf.org/api/units/157885/?format=json","component":"http://translate.gtaf.org/api/components/sadiq/strings/?format=json","translation":"http://translate.gtaf.org/api/translations/sadiq/strings/ur/?format=json","user":null,"author":null,"timestamp":"2026-03-01T05:16:25.566529Z","action":59,"target":"سلیمان بن حرب، مسدد، حماد بن زید، عاصم، حضرت زر (رح) سے روایت ہے کہ میں نے حضرت ابی بن کعب (رض) سے عرض کیا کہ مجھے شب قدر کے بارے میں بتائیے (یعنی یہ کب واقع ہوتی ہے) کیونکہ اس کے متعلق ہمارے صاحب ( عبداللہ بن مسعود (رض) سے سوال کیا گیا تھا تو انہوں نے فرمایا جو سال بھر ہر رات عبادت کرے گا وہ شب قدر کو پالے گا حضرت ابی بن کعب (رض) نے کہا، اللہ عبدالرحمن پر رحمت کرے وہ اچھی طرح واقف ہیں کہ شب قدر رمضان میں ہے منذر نے یہ اضافہ کیا کہ انہوں نے چاہا کہ لوگ بھروسہ نہ کرلیں اور وہ بھروسہ کرنے کو برا سمجھتے تھے، اللہ کی قسم شب قدر رمضان میں ہے ستائیسویں رات کو اس سے باہر نہیں ہے میں نے کہا کہ اے ابومنذر تمہیں یہ کیسے معلوم ہوا ؟ انہوں نے کہا کہ اس کی علامت سے جو رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں بتلائی عاصم کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا کہ وہ علامت کیا ہے ؟ انہوں نے کہا شب قدر کی صبح سورج طشت کی طرح نکلتا ہے جس میں اونچا ہونے تک شعاع نہیں ہوتی","id":223203,"action_name":"String updated in the repository","url":"http://translate.gtaf.org/api/changes/223203/?format=json"}